QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، غیر قانونی تیل ایجنسیوں کے خلاف پولیس کی کاروائی

8 Jun 2014 23:38

اسلام ٹائمز: کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ کے علاقے میں تیل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرکے بھاری مقدار میں پٹرول و ڈیزل قبضے میں لیکر تین افراد کو گرفتار، جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں بھی دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی تیل ایجنسیوں کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں تیل اور ڈیز ل قبضے میں لے لیا ہے۔ تھانہ کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ کے علاقے میں قائم غیر قانونی تیل ایجنسیوں پر چھاپے مار کے تین افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلرز بغیر لائسنس و اجازت کے پیٹرول و ڈیزل فروخت کر رہے تھے اور پیٹرول و ڈیزل غیرمحفوظ طریقہ سے رکھا ہوا تھا۔ جبکہ علاقہ کیچ میں ناجائزاسلحہ کیخلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک بندوق اور 35 کارتوس برآمد کرکے الہی بخش، قمرزمان اور خان زمان کیخلاف 15AA کامقدمہ درج کر کے قمرزمان اور خان زمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 390285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390285/ڈی-آئی-خان-غیر-قانونی-تیل-ایجنسیوں-کے-خلاف-پولیس-کی-کاروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org