0
Monday 9 Jun 2014 01:36

امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، حافظ سعید

امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے مرکزی امیر پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہندوستان کا گوربا چوف ہے جو کہ بھارت کی تباہی کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مری میں استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے جماعت اسلامی کے سیف اللہ سیفی، جماعت اسلامی کے امیر مسعود احمد بٹ، مسلم لیگ (ن) کے شفیق وانی، جماعہ الدعوۃ کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، علی عمران و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مری اور گردونواح سے طلباء تاجر سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروفیسر حافظ سعید نے کہا امریکہ نے پاکستان سے اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان کو عملاََ میدانِ جنگ بنا دیا ہے۔ بلوچتان اور سندھ میں لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر علیحدگی کی تحریکیں انہی سازشوں کی ایک کڑی ہے، فرقہ واریت اور لسانیت کی بنیاد قوم کو لڑا کر پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جیو کا مسئلہ اچانک نہیں ہوا، باقاعدہ سازش کے تحت آئی ایس آئی اور افواج کو بدنام کیا گیا۔ امریکہ اور نیٹو نے دنیا کی مہنگی تریب جنگ افغانستان میں لڑی لیکن وہ شکست سے دوچار ہو گیا۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ نریندر مودی ہندوستان کا گوربا چاف ہے یہ بھی بھارت کی تباہی کا باعث بنے گا اور اس کی متشدد پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے ٹکڑے ہونگے۔ اس کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی مسلمانوں پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔ انڈیا ایک سیکولر کا دعویٰ بے نقاب ہو گیا ہے۔ بھارت کے مسلمانوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ کشمیر ہے کشمیر کے دریاؤں پر بھارت نے ڈیم بنا کر پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کا خوفناک منصوبہ بنایا ہے۔ ہم قوم کو شعور دینا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد بھارت کے ظالمانہ اور فوجی قبضے کو ختم کروانا اور کشمیر کو آزاد کرانا ہے۔ جس کیلئے قوم کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان ’’لاالہ الا اللہ ‘‘ کی جاگیر ہے اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے، نظریہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، کیونکہ نظریہ پاکستان کو ختم کر دیا جائے تو پاکستان کے وجود کا جواز بھی ختم ہو جائے گا۔ آج قوم کو نظریہ پاکستان پر اکھٹا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و نیٹو کے افغانستان آنے کے بعد بھارت کو کھیل کھیلنے کا موقع دیا گیا، افغانستان کی جنگ ختم ہو چکی ہے لیکن اب اصل جنگ پاکستان میں ہو رہی ہے، امریکہ سمجھتا ہے کہ اگر ہم پاکستان میں کامیاب ہو گئے، تو افغانستان میں شکست کا داغ دھویا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 390320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش