0
Sunday 3 Oct 2010 13:08

نیٹو افغانستان میں منشیات کی پیداوار روکنے میں ناکام ہو گیا،روس

نیٹو افغانستان میں منشیات کی پیداوار روکنے میں ناکام ہو گیا،روس
نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویتالی چرکن نے کہا ہے کہ نیٹو افغانستان میں منشیات کی پیداوار روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والی منشیات نے عالمی امن اور استحکام کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے،اس کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔روسی سفیر نے کہا کہ عالمی سطح پر ہیروئن کی 90 فیصد پیداوار افغانستان سے آتی ہے۔تقریباً 80 ٹن ہیروئن سالانہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے راستہ روس اور یورپ سمگل کی جاتی ہے۔صرف روس میں ہر سال منشیات کے استعمال سے 40 ہزار اموات رونما ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرحدوں سے عدم استحکام پھیلایا جاتا ہے۔عالمی برادری کو متحد ہو کر اس کا راستہ بند کرنا ہو گا،اور دنیا کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 39035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش