QR CodeQR Code

طالبان نے کراچی ائیرپورٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی

9 Jun 2014 11:36

اسلام ٹائمز: فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے حکیم محسود کی ہلاکت اور قبائلی علاقوں پاک فضائیہ کی کارروائیوں میں بے گناہ بچوں اور خواتین کو مارنے کا بدلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کراچی ائیرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے حکیم محسود کی ہلاکت اور قبائلی علاقوں پاک فضائیہ کی کارروائیوں میں بے گناہ بچوں اور خواتین کو مارنے کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ گذشتہ رات کراچی ائیرپورٹ پر کیا جانے حملہ آغاز ہے اپنے ساتھیوں کے مارے جانے کا بدلہ لینے کے لئے مستقبل میں اس طرز کے مزید حملے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات کراچی کے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ پر 10 سے 15 جدید اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجےمیں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید جب کہ فورسز کے آپریشن کے دوران 10 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 390369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390369/طالبان-نے-کراچی-ائیرپورٹ-پر-حملہ-کی-ذمہ-داری-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org