QR CodeQR Code

ہماری پارٹی کسی غیر جمہو ری قوت کا ساتھ نہیں دے گی، افضل چن

9 Jun 2014 11:40

اسلام ٹائمز: پی پی پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو سہانے سپنے دکھانے والوں نے ان سے جینے کاحق بھی چھین لیا ہے، حالیہ بجٹ سے غریب کو تو کچھ نہیں مل سکا، صرف سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین پی اے سی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی غیر جمہو ری قوت کا ساتھ نہیں دیگی۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ استحکام جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں، گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے ہمارے بھی تحفظات ہیں لیکن ہم صرف جمہوریت کو مستحکم ہونے کا موقع دینے کیلئے حکومت کیساتھ ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنی غلط پالیسیوں کی بدولت جمہوریت کو بدنام کر نے پر تلے ہوئے ہیں، مہنگائی، لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے۔ پی پی پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو سہانے سپنے دکھانے والوں نے ان سے جینے کاحق بھی چھین لیا ہے، حالیہ بجٹ سے غریب کو تو کچھ نہیں مل سکا، صرف سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 390370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390370/ہماری-پارٹی-کسی-غیر-جمہو-ری-قوت-کا-ساتھ-نہیں-دے-گی-افضل-چن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org