0
Sunday 3 Oct 2010 13:17

امریکا نائن الیون کو بہانہ بنا کر خطے کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، احمدی نژاد

امریکا نائن الیون کو بہانہ بنا کر خطے کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے امریکہ کی جانب سے 11 ستمبر کے واقعات کو اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہتھکنڈہ بنانے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کسی کو ان مشکوک حوادث کے بارے میں بولنے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ اس نے ان واقعات کے بہانے عراق اور افغانستان کی مسلمان قوموں پر ایسے ظلم و ستم ڈھائے ہیں جنکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے یہ بات آج اتوار کی صبح تہران کے نزدیک ہشتگرد نامی شہر کے دورے پر عظیم عوامی اجتماع میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ 11 ستمبر کے واقعات میں ملوث افراد کے بارے میں ثبوت پیش کرے تو ایران بھی انکی گرفتاری میں اسکی مدد کرنے کو تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ فورا خطے کو ترک کر دے اور یہاں موجود عظیم قدرتی وسائل پر قبضے کی سوچ کو اپنے ذہن سے نکال باہر کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قابض فوجیں اپنی مرضی سے یہاں سے نہیں نکلیں تو خطے کی قومیں خود انہیں نکال باہر کریں گی۔
صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ایران اپنے جائز حقوق سے ذرا برابر پیچھے ہٹ سکتا ہے وہ سخت غلطی کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 39039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش