0
Monday 9 Jun 2014 14:32

کراچی ایئرپورٹ پر حملہ آور شکل سے ازبک لگتے ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی ایئرپورٹ پر حملہ آور شکل سے ازبک لگتے ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ آور شکل سے ازبک لگتے ہیں تاہم اس کی تصدیق کے لئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل رضوان اختر نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ میں حملہ کرنے والوں کی تعداد 10 کے قریب تھی اور یہ 5، 5 کی دو ٹولیوں میں داخل ہوئے، 7 حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہلاک کیا جبکہ 3 نے اپنے آپ کو اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد شکل سے ازبک لگتے ہیں تاہم حقیقت جاننے کے لئے دہشت گردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں گے۔ میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شر پسند اے کے 47 سے لیس تھے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ آوروں کے پاس غیر ملکی اسلحہ تھا، ان کے پاس بھارتی اسلحہ ہونے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا نہ ہی کوئی قیتی اثاثہ تباہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 390442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش