QR CodeQR Code

ریاست کو جھکانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، خواجہ سعد رفیق

9 Jun 2014 19:29

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے ملک دشمن ہیں، حکومت کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ قومی سالمیت کی طرف جو بھی ہاتھ بڑھا کاٹ دیا جائے گا۔ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں ریلوے اور میپل لیف سیمنٹ کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو جھکانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ دہشت گرد پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور افواج پاکستان کے پاس ان کا علاج موجود ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے مزید پچہتر انجن خرید رہا ہے جن میں سے 45 انجن چار ہزار ہارس پاور کے ہوں گے۔ ریلوے ساہیوال پاور پلانٹ کے لئے روزانہ 6 مال گاڑیاں چلائے گا جبکہ میپل لیف سیمنٹ کمپنی کے لئے ایک گاڑی چلائی جائے گی اور میپل لیف ریلوے کو 65 کروڑ روپے ادا کرے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے انجن الگ ہوں گے جس سے ریلوے کی کارکردگی بہتر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 390566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390566/ریاست-کو-جھکانے-کی-کوئی-کوشش-کامیاب-نہیں-ہونے-دی-جائیگی-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org