1
0
Monday 9 Jun 2014 22:40

تفتان، خودکش حملوں اور فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 26 زائرین شہید، 20 سے زائد زخمی ہوئے

تفتان، خودکش حملوں اور فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 26 زائرین شہید، 20 سے زائد زخمی ہوئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے زیارت کے بعد واپس آنے والے 300 زائرین پر خودکش حملوں اور فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت 26 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ زندہ بچ جانے والے زائرین ایف سی اور لیویز فورس کی تحویل میں ہیں۔ اتوار کی شام 300 پاکستانی زائرین ایران سے زیارت کے بعد تفتان پہنچے، جہاں وہ دو الگ الگ ہوٹلوں پر کھانا کھانے کیلئے رکے۔ اس دوران دہشت گردوں نے زائرین پر ہوٹلوں کے اندر گھس کر دو خودکش حملے کئے۔ دہشتگرد ڈیڑھ گھنٹے تک مسافروں پر گولیاں برساتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں دو بچوں اور چھ خواتین سمیت 26 زائرین جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ حملے میں محفوظ رہنے والے زائرین کو ایف سی اور لیویز انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی۔ حملے کی ذمے داری جیش الاسلام نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 390626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

افسوس
ہماری پیشکش