1
0
Monday 9 Jun 2014 23:53

تفتان، خودکش حملے کا نشانہ بننے والے زائرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا

تفتان، خودکش حملے کا نشانہ بننے والے زائرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک ایران بارڈر پر واقع تفتان میں گذشتہ شب خودکش حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے زائرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تفتان سے کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں پر زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، تاہم میڈیا کو ان کی کوریج سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پاک ایران بارڈر پر واقع تفتان میں دو خودکش حملہ آور ایک ہوٹل میں داخل ہوگئے، جہاں پر زائرین کی دو بسوں کے مسافر کھانا کھانے کیلئے رکے تھے۔ ایک مسافر بس میں ایران سے زیارات کرکے واپس آنیوالے زائرین تھے جبکہ دوسری بس میں سوار زائرین کوئٹہ سے تفتان پہنچے تھے اور رات کو انہوں نے وہاں قیام کرنا تھا، کہ خودکش حملہ ہوگیا۔ 14 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا اور بعد میں انکو سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جن خواتین اور مردوں کو سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان میں فضاء جان زوجہ مصباح خالد، بختاور جان زوجہ نجات، کشور جان زوجہ میزئی، عبیدہ جان زوجہ نجات علی، میما جان زوجہ اظہر علی، روبینہ جان زوجہ مہین حسین، انیاز بیگم دختر امان، عمیم تاج دختر ناصر علی، ہنزلہ جان زوجہ مسرور علی، بینم جان زوجہ عابد حسین، صدیقہ جان زوجہ نثار علی، کوثر خاتون زوجہ بسر حسین، سید علی شاہ حکمت حسین شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 390633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Khuda tm ko grk kry a nwaz shreef ar os k sathio ,,,, abi bhi mzakrat kro,,, jb tk be nazeer ki tra tm ko na maar daly mzakrat kro q k tmhara to koi lanti nhi mra khud kash hamlo men
ہماری پیشکش