QR CodeQR Code

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام '' انقلاب اسلامی نوید انقلاب امام مہدی ''سیمینار 11جون کو ہوگا

9 Jun 2014 23:47

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس ے کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے ''اسلام ٹائمز''کو بتایا کہ سیمینار سے مجلس خبرگان کے نمائندہ، جامعہ مدرسین کے رُکن آیت اللہ عباس کعبہ اور علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام برسی امام خمینی کی مناسبت حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں 11جون کو '' انقلاب اسلامی نوید انقلاب امام مہدی ''سیمینار منعقد ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے ''اسلام ٹائمز''کو بتایا کہ سیمینار سے مجلس خبرگان کے نمائندہ، جامعہ مدرسین کے رُکن آیت اللہ عباس کعبہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستانی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی خطاب کریں گے۔ سیمینار میں پاکستانی، انڈین اور ایرانی علمائے کرام اور طلاب، زائرین شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 390641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390641/مشہد-مقدس-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-انقلاب-اسلامی-نوید-امام-مہدی-سیمینار-11جون-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org