0
Tuesday 10 Jun 2014 01:39
دہشتگردی میں ملوث افراد کو سزائیں دی جائیں

اقوام متحدہ کی کراچی ایئر پورٹ اور تفتان میں زائرین پر حملوں کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی کراچی ایئر پورٹ اور تفتان میں زائرین پر حملوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کراچی ایئرپورٹ اور زائرین پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہاپسندی روکنے کیلئے مزید اقدامات کرے، پاکستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، حکومت ملک میں رہنے والے تمام افراد کے مذہبی حقوق کا تحفظ کرے، دہشت گردی میں ملوث افراد کو سزائیں دی جائیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ، چین اور اقوام متحدہ نے کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جاش ارنسٹ نے کہا ہے کہ طالبان سے امن مذاکرات پاکستان کا فیصلہ ہے، کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیت بڑھانے پر کام کر رہا ہے اور اس نے حملے کی تحقیقات میں مدد کی بھی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کسی امریکی شہری کو نقصان پہنچنے کی کوئی رپورٹس نہیں ہیں۔ انسداد دہشت گردی دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا پاکستان کا کام ہے۔
چین نے کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے اقدامات  کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ 
دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور تفتان میں ایران سے واپس آنیوالے زائرین پر شدت پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں پاکستانی حکومت، عوام اور جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ بان کی مون نے پاکستان کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے اور لوگوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کے لئے تحفظ فراہم کرنے کا کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 390819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش