QR CodeQR Code

دہشت گردوں کی اسلام و پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے،علامہ ریاض شاہ

10 Jun 2014 19:41

اسلام ٹائمز:جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلی کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ دہشت گردی پر متفقہ قومی پالیسی تیار کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تاخیر تباہ کن ثابت ہو گی۔ حکومت ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ قومی تنصیبات پر پانچواں بڑا حملہ لمحۂ فکریہ ہے۔ دہشت گردوں کی اسلام و پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی ازسرنو ترتیب دی جائے۔ پاکستان کے حالات شام اور لیبیا سے بھی بدتر ہوتے جا رہے ہیں اس لیے قومی قیادت قیام امن کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے۔ سانحۂ کراچی کے بعد دہشت گردی کے معاملے میں دوٹوک اور جرأت مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

ملاقات کرنیوالے علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ریاض شاہ نے کہا کہ پاکستان دشمن طاقتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں۔ پوری قوم کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ دہشت گردی پر متفقہ قومی پالیسی تیار کی جائے۔ حکومت خطرے کی سنگینی کا احساس کرے اور قوم دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے متحد ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 390859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390859/دہشت-گردوں-کی-اسلام-پاکستان-دشمنی-کھل-کر-سامنے-آ-چکی-ہے-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org