QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں چوکی پر خودکش حملہ، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

10 Jun 2014 19:53

اسلام ٹائمز: بویا چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری انصار المجاہدین نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شمالی وزیرستان میں ساتھیوں کی ہلاکت کا ردّعمل ہے


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بویا چیک پوسٹ پر بارودی ٹرک سے خودکش حملہ میں 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 10 فوجی اہلکاروں سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 راہگیر شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارودی ٹرک چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا تھا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ چیک پوسٹ پر حملہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ حملہ کراچی میں طالبان کے ائرپورٹ پر حملہ کے بعد کیا گیا ہے۔ ایک فوجی اہلکار نے رائٹر کو بتایا کہ اس خودکش حملہ کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ بویا چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری انصار المجاہدین نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شمالی وزیرستان میں ساتھیوں کی ہلاکت کا ردّعمل ہے۔ واقعہ کے بعد ایجنسی بھر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور میرانشاہ بازار بند کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 390863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390863/شمالی-وزیرستان-میں-چوکی-پر-خودکش-حملہ-3-سیکورٹی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org