QR CodeQR Code

نئی دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی پھر مل کر حکومت بنائیں گے

10 Jun 2014 22:17

اسلام ٹائمز: دونوں جماعتوں کے کئی ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال انتخاب نہیں لڑنا چاہتے ہیں، عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر نے میڈیا سے کہا کہ کانگریس کو ڈر ہے کہ اس کا ووٹ شیئر اور نیچے جاسکتا ہے وہیں ان کے پاس بھی اتنے وسائل نہیں ہے کہ وہ صرف سات ماہ میں تیسرا انتخاب لڑ سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ایک بار پھر حکومت بنانے کو لے کر کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بات چیت شروع کر دی ہے، گزشتہ ہفتے کانگریس کے ممبران اسمبلی نے عام آدمی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کے لئے اپنے اراکین اسمبلی کی طرف سے اعلی قیادت پر دباؤ بنانے کو کہا، دہلی کے ایک مقامی انگریزی اخبار میں شائع خبر کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ایک گروپ نے دہلی میں ایک بار پھر حکومت بنانے کی سیاست شروع کر دی ہے، پارٹی کا کہنا ہے کہ کچھ لیڈر چاہتے ہیں کہ ہم پھر سے حکومت بنائیں اور اس موضوع میں کانگریس لیڈروں سے غیر رسمی بات چیت ہو رہی ہے، اب کانگریس ہمارا ساتھ دے گی یا پھر ان کے کچھ رکن اسمبلی ٹوٹ کر ہمارے ساتھ آئیں گے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا، غور طلب ہے کہ اس سال فروری میں اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت صرف 49 دنوں میں اس وقت گر گئی جب کانگریس نے ’’جنلوپال بل‘‘ پر حمایت سے انکار کر دیا تھا، واضح رہے کہ حال کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے دہلی کی تمام سات سیٹوں پر جیت درج کی ہے، اس وجہ سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی ایک بار پھر قریب آگئے ہیں، دونوں جماعتوں کے کئی ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال انتخاب نہیں لڑنا چاہتے ہیں، عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر نے میڈیا سے کہا کہ کانگریس کو ڈر ہے کہ اس کا ووٹ شیئر اور نیچے جاسکتا ہے وہیں ان کے پاس بھی اتنے وسائل نہیں ہے کہ وہ صرف سات ماہ میں تیسرا انتخاب لڑ سکیں۔


خبر کا کوڈ: 390885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390885/نئی-دہلی-میں-کانگریس-اور-عام-ا-دمی-پارٹی-پھر-مل-کر-حکومت-بنائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org