0
Wednesday 11 Jun 2014 13:56
عوام کا مستقبل دونوں ممالک کے مشترکہ معاشی مفاد سے منسلک ہے

بھارتی وزیراعظم کیساتھ مل کر تمام تصفیہ طلب امور کو حل کرنیکے خواہشمند ہیں، نواز شریف کا نریندر مودی کو خط

بھارتی وزیراعظم کیساتھ مل کر تمام تصفیہ طلب امور کو حل کرنیکے خواہشمند ہیں، نواز شریف کا نریندر مودی کو خط
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ مل کر تمام تصفیہ طلب امور کو حل کرنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ دونوں ملکوں میں غربت کی زندگی بسر کرنے والے افراد ہمارے منتظر ہیں اور دونوں ممالک کا مستقبل معاشی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ امید ہے کہ ہماری کوششیں روشن مستقبل کی بنیاد ڈالیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اختتام ہفتہ پر بھارتی وزیراعظم کے آفس کو اپنے پاکستانی ہم منصب کی جانب سے لکھا گیا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات سے مطمئن ہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ نہ صرف دورہ بھارت سے مطمئن ہیں بلکہ باہمی تعلقات اور خطے کے معاملات پر بھارتی وزیراعظم سے بھی مفید بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں جہاں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وہاں علاقائی مفادات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ خطے میں امن اور خوشحالی کا دور شروع ہو سکے۔ امید ہے ہماری کوششیں خطے کے عوام کے روشن مستقبل کی بنیاد بنیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے لاکھوں افراد جن کا مستقبل معاشی خوشحالی سے وابستہ ہے، ہمیں ان کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے، نواز شریف نے خط میں نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات کو اطمینان بخش قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حالیہ ملاقات میں دوطرفہ اور خطے کی صورت حال پر بامعنی مذاکرات ہوئے۔ خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام کا مستقبل دونوں ممالک کے مشترکہ معاشی مفاد سے منسلک ہے۔ نواز شریف نے 26 مئی کو مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔ نواز شریف کے خط کو دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے مثبت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 391012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش