0
Wednesday 11 Jun 2014 17:07

کراچی کی صورت حال بارود کے دہانے پر آباد شہر کی سی ہے، شاہی سید

کراچی کی صورت حال بارود کے دہانے پر آباد شہر کی سی ہے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور اے ایس ایف کے کیمپ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد دہشت گردوں کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، کراچی کی صورت حال بارود کے دہانے پر آباد شہر کی سی ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں تمام سیکیورٹی ادارے واقف ہیں، اب بھی ریاستی اداروں کی مصلحت پسندی اصل میں مجرمانہ فعل ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومت کی رٹ کمزور اور دہشت گردوں کی گرفت مضبوط تر ہوتی جارہی ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود کراچی کی تاریخ کا واقعہ رونما ہوا، اگر کراچی دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا تو پھر ملک کا کیا بنے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت الزام در الزام کا نہیں، خدارا ملک کی بقاء کے بارے میں سوچا جائے۔
خبر کا کوڈ : 391098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش