QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں خواتین کیلئے علیحدہ کیمپس قائم کیا جائے، اراکین اسمبلی

11 Jun 2014 18:09

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ ھماری ثقافت اور مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ مخلوط ماحول میں تعلیم حاصل کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے قراقرم یونیورسٹی میں مخلوط نظام تعلیم کو مذہبی اور علاقائی روایات کے منافی قرار دیکر تمام اضلاع میں خواتین کے الگ کیمپس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران مرزا حسین، آمنہ انصاری، فدا محمد ناشاد، مولانا سرور شاہ، سلطان علی خان، نواز خان ناجی، گل میرہ، رحمت خالق نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مخلوط طرز تعیلم کو مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیا ارکان اسمبلی نے کہا کہ ھماری ثقافت اور مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ مخلوط ماحول میں تعلیم حاصل کی جائے۔ ممبران نے کہا کہ خواتین کے لیے الگ کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس موقع پر سپیکر وزیر بیگ نے رولینگ دی کہ خواتین کے لیے الگ کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 391136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/391136/گلگت-بلتستان-کے-ہر-ضلع-میں-خواتین-کیلئے-علیحدہ-کیمپس-قائم-کیا-جائے-اراکین-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org