0
Wednesday 11 Jun 2014 23:56

کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، شرجیل میمن

کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ بڑی دہشتگردی کے واقعے میں صوبے کا سربراہ خود پنہچ کر آپریشن کا جائزہ لے، کامیاب آپریشن کا 90 فیصد سہرا سندھ پولیس کو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے موقف کی تردید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی جگہ وفاقی حکومت کی تھی لیکن سندھ پولیس کے جوانوں نے صف اول میں لڑتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار تو واقعے والی رات سوتے رہے اور دوسرے روز اخبار پڑھ کر بیان بازی شروع کی، بعد میں بھی وہ وزیراعظم کی ہدایت پر صرف فوٹو سیشن کیلئے آئے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے دہشتگردی کے بڑے واقعے کے دوران ایئرپورٹ پر پنہچ کر آپریشن کی سربراہی کی اور ایک تاریخ رقم کی جبکہ کولڈ اسٹوریج سانحہ سول ایوی ایشن کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 391214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش