0
Thursday 12 Jun 2014 00:21

کراچی، ایئرپورٹ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

کراچی، ایئرپورٹ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ستائیس ہوگئی ہے، اے ایس ایف کے لاپتہ اہلکار جمن شاہ کی لاش بدھ کو ائیرپورٹ کے ایپرن ٹو سے ملی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس طرح اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے، جبکہ کولڈ اسٹوریج میں جھلس کر سات افراد جاں بحق ہوئے۔ اے ایس ایف نے کراچی ائیرپورٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں ہیں۔ ان افراد میں سب انسپکٹر محمد سرور، سب انسپکٹر حفیظ الرحمان، سب انسپکٹر طارق مسعود، سب انسپکٹر محمد اقبال، اے ایس آئی اسلام دین، اے ایس آئی اسد شاہنواز، سارجنٹ عبدالمالک، سارجنٹ منتظر شاہ، کارپورل محمد اعظم حسین، کارپورل غلام مرتضی اور کارپورل ڈرائیور محمد حیات شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 391220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش