0
Monday 4 Oct 2010 13:21

افغانستان میں بلیک واٹر سمیت 8 غیر ملکی سکیورٹی کمپنیوں پر پابندی،400 کے قریب ہتھیار واپس لے لئے گئے

افغانستان میں بلیک واٹر سمیت 8 غیر ملکی سکیورٹی کمپنیوں پر پابندی،400 کے قریب ہتھیار واپس لے لئے گئے
کابل:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق افغانستان نے بدنام زمانہ بلیک واٹر سمیت 8 غیر ملکی سکیورٹی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور 400 کے قریب ہتھیار واپس لے لئے گئے ہیں،غیر ملکی سکیورٹی کمپنیوں کو چار ماہ کے اندر اپنے آپریشن مکمل کر کے سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان وحید عمر نے وزارت خارجہ میں بریفنگ میں کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے کردار کو ختم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد 2014ء تک سکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کرنا ہے۔اس سے قبل فوجی قافلوں کو سکیورٹی فراہم کرنے والی ایک افغان سکیورٹی کمپنی اور متعدد چھوٹے گروپوں کو ختم کیا جا چکا ہے۔
سکیورٹی کمپنیوں سے فرائض واپس لینے میں پہلی ترجیح عارضی طور پر کام کرنے والی کمپنیوں کو بند کرنا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان زمارے بشرے نے بی بی سی کو بتایاکہ اقوام متحدہ اور نیٹو فورسز کی طرف سے واپسی کے اعلان کے بعد سکیورٹی کے امور افغان فورسز کے سپرد کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کو افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے۔افغانستان میں اس طرح کی بارہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں،جن میں مقامی اور بین الاقوامی شامل ہیں،یہ تمام کمپنیاں حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ ان کمپنیوں کے پاس ہزاروں کی تعداد میں اہلکار موجود ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان میں بدنام زمانہ سابق بلیک واٹر سمیت آٹھ سیکورٹی کمپنیوں پر پابندی لگا کر انہیں غیر مسلح کر دیا گیا ہے۔افغانستان کے صدارتی ترجمان عمر نے کابل میں میڈیا کو بتایا کہ سابق بلیک واٹر،ایکس ای،این سی ایل،ایف ایچ آئی اور وائٹ ایگل سمیت آٹھ سیکورٹی کمپنیوں کو باقاعدہ تحلیل کرنے کے بعد ان سے ہھتیار واپس لینے کا آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 39151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش