0
Thursday 12 Jun 2014 20:44

چودھری نثار علی خان سے وزارت داخلہ کا قلمدان لینے کا فیصلہ

چودھری نثار علی خان سے وزارت داخلہ کا قلمدان لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایئر پورٹ پر حملے اور اس کے بعد عالمی سطح پر ہونے والی پاکستان کی سبکی پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کافی نالاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیر اعظم کو یقین دلایا تھا کہ طالبان کوئی بڑی کارروائی نہیں کریں گے بلکہ وہ صرف دھمکیاں دیں گے جس کے بعد میاں نواز شریف نے طالبان کے حوالے سے نرم رویہ اختیار کر رکھا تھا لیکن اسلام آباد میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاک فوج  نے وزیراعظم کے سامنے چشم کشا انکشافات کئے ہیں جن کے بعد جہاں وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے ںمٹنے کا حکم دیا ہے وہاں انہوں نے چودھری نثار علی خان سے وزارت داخلہ بھی واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار کو وزارت داخلہ کا قلمدان دینے کی سفارش امریکی سفیر نے کی تھی اور اس سفارش کی بنیاد پر انہیں یہ وزارت سونپی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے چودھری نثار علی خان کے رویے سے تنگ آ کر انہیں اس وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف انہیں متبادل وزارت دینے کے حوالے سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی چودھری نثار کو دی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو بھی تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 391513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش