0
Thursday 12 Jun 2014 22:22

36 گھنٹوں میں 5 خواتین کی عصمت ریزیاں، ایک اور کمسن لڑکی درخت پر لٹکی ملی

36 گھنٹوں میں 5 خواتین کی عصمت ریزیاں، ایک اور کمسن لڑکی درخت پر لٹکی ملی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 19 سالہ لڑکی کی لاش ایک گاؤں میں درخت سے لٹکی ملی ہے جو کہ گذشتہ چند دنوں میں تیسرا ایسا واقعہ ہے، یہ لاش مراد آباد کے علاقے میں ملی ہے جو کہ دارالحکومت دہلی سے بذریعہ کار تین گھنٹے کی مسافت پر ہے، بہرایچ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیپی گپتن نے بتایا تھا کہ اس عورت کی عمر 19 سال کے لگ بھگ ہے اور اس کا تعلق قریبی گاؤں سے تھا، گپتن نے کہا کہ اس عورت کو مقامی لوگوں نے پہلے شراب بیچنے پر متنبہ کیا تھا، پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس عورت کے خاندان نے 5 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے، بدھ کے روز بھی ایک خاتون کی لاش ریاست اترپردیش میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی، اس واقعے سے چند ہفتے قبل اسی ریاست میں دو نوجوان لڑکیوں کو گینگ ریپ کیا گیا اور ان کی لاشیں درخت سے لٹکی ملی تھی، اس واقعے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، حالیہ دنوں میں اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جس سے ریاست کی حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے، اترپردیش 20 کروڑ آبادی کی ریاست ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی ناکام ریاست ہے، بھارت کے نئے وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ ان کی حکومت کی ترجیح ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 391528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش