QR CodeQR Code

پاکستان جنوبی ایشیائی معیشتوں میں دوسری بڑی معیشت ہے، عالمی بینک

13 Jun 2014 00:03

اسلام ٹائمز: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہو رہی ہے اور درمیانی مدت میں ملکی قومی پیداوار کی ترقی کی شرح بھی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کی گئی عالمی اقتصادی پہلوؤں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیائی معیشتوں میں دوسری بڑی معیشت ہے اور گزشتہ مالی سال کی نسبت اس کی معیشت تیزی سے مستحکم ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہو رہی ہے اور درمیانی مدت میں ملکی قومی پیداوار کی ترقی کی شرح بھی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنا مالیاتی خسارہ بھی کم کیا ہے جبکہ ملکی سرمایہ کاری کی شرح 2014 سے 2016 کے دوران بڑھ جائے گی۔ واضح رہے عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی منصوبوں کے لیے 70 کروڑ ڈالر بلاسود قرضے کی منظوری بھی دے دی ہے، جبکہ پاکستان یہ قرضہ 25 سال کے دوران واپس کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 391570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/391570/پاکستان-جنوبی-ایشیائی-معیشتوں-میں-دوسری-بڑی-معیشت-ہے-عالمی-بینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org