0
Friday 13 Jun 2014 09:50

طالبان کیساتھ مذاکرات کیخلاف ہمارے موقف کو آج سب نے تسلیم کرلیا ہے، علامہ تصور جوادی

طالبان کیساتھ مذاکرات کیخلاف ہمارے موقف کو آج سب نے تسلیم کرلیا ہے، علامہ تصور جوادی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی اپیل پر ریاست بھر میں شمعیں روشن کر کے شہدائے تفتان و کراچی کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔ مرکزی تقریب سنٹرل پریس کلب مظفر آباد کے سامنے شمعیں روشن کر کے انعقاد پذیر ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، سیکرٹری ویلفیئر سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ، سیکرٹری روابط سید حمید نقوی، ضلع مظفر آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد محمود عباسی و دیگر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے عہدیدران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ نواز حکومت نے مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر مملکت خداداد پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ اور دہشت گردوں کو مضبوط کیا۔ کراچی و تفتان سانحات حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، وزیر داخلہ کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کے منظم سازش کی جا رہی ہے۔ ہم جب کل مذاکرات کی محالفت ببانگ دہل کر رہے تھے تو لوگ ہمیں کہہ رہے تھے کہ امن مخالف ہیں۔ لیکن آج وہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں۔ بلوں میں جا کر گھس بیٹھے ہیں۔ اب ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ کہاں گیا تمھارا امن؟ کہاں گئے تمھارے مذاکرت؟ کہاں ہو تم؟ اور کہاں ہیں تمھارے طالبان ظالمان؟ کیا تمھارا امن یہی ہے کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارا جائے؟ کیا یہی مذاکرات کا شاخسانہ ہے کہ ایک مخصوص طبقے کی منظم نسل کشی کی جائے؟ کیا سیکیورٹی اداروں اور ہوائی اڈوں پر حملے تمھارے امن مذاکرات میں کامیابی کی ضمانت ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ تم یہ بات کب قوم پر ایاں کرو گے کہ تم یہ سب کچھ ڈالر ریال کی چمک دھمک اور کسی کے ایجنڈے پر کررہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم فوج کی طرف سے شروع کردہ آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان ظالموں کا صفایا کیا جائے۔ اب بھی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دیر آید درست آید فوج کو اب اس وقت تک بیرکوں میں نہیں جانا چاہیے جب تک ان ظالموں کو کہ جنہوں نے ملک کو خون سے نہلا دیا کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے بہت چھوٹ دے دی ہم اپنی فوج کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے جب جہاں اور جس جگہ ضرورت پڑے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک دینے کو تیار ہیں۔ لیکن خدارا ملک کو بچائیے۔ عوام کے جان، مال اور ناموس کی محافظت کیجئے۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے کہا کہ عرب ممالک سے ایک سو پچاس ارب آمدہ ڈالر کی بنا پر نواز حکومت بجائے اس کے کہ عوام کی حفاظت کرے آل سعود کی ایماء پر پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ہمیں اپنے دفاع میں کچھ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ فوج راست اقدام کرے۔ ہم مکمل حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 391616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش