0
Friday 13 Jun 2014 09:51

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تاہم پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی تاہم پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 391617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش