0
Friday 13 Jun 2014 18:06

دیر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

دیر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ ضلع لوئر دیر کے علاقے گل آباد میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، تھانہ چکدرہ پولیس کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات بھی ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں بھی لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔ جس میں دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ دو دن قبل سوات میں امن کمیٹی کے دو اراکین سمیت ایک پولیس اہلکار کو بانڈی کے علاقے میں فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا۔ پے درپے ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے بعد علاقے میں خوف کی فضاء ہے اور لوگ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 391773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش