QR CodeQR Code

سرگودہا، مصحف ایئربیس کے اطراف میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار

14 Jun 2014 22:58

اسلام ٹائمز: حساس اداروں اور مقامی پولیس کا مشترکہ آپریشن آپریشن 4 گھنٹے تک جاری رہا، جسکی مفصل رپورٹ مرتب کر کے وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ فوجی تنصیبات پر حملوں اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرگودہا پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی سٹی رانا مرتضیٰ، ڈی ایس پی صدر کی قیادت میں مصحف ایئربیس کے اطراف میں دیہاتوں اور ڈیرہ جات کا سرچ آپریشن کر کے بڑی تعداد میں مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر بم سکواڈز، ایلیٹ فورس اور حساس ادارہ کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔ آپریشن کے دوران پولیس کی گاڑیوں کی بھرمار دیکھ کر دیہاتیوں اور ڈیرہ جات کے مکین حیران رہ گئے۔ آپریشن 4 گھنٹے تک جاری رہا، جسکی مفصل رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 392045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392045/سرگودہا-مصحف-ایئربیس-کے-اطراف-میں-سرچ-آپریشن-متعدد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org