QR CodeQR Code

سمارٹ فون کو گوگل میپ سے منسلک کر کے پری ایف آئی آر اقدامات کا فیصلہ

14 Jun 2014 23:08

اسلام ٹائمز: ابتدائی طور پر فیصل آباد کے ایس ایچ اوز کو جدید اینڈرائیڈ سمارٹ فون دئیے جا رہے ہیں، جو گوگل میپ سے منسلک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کے سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ جدید اسلحہ اور سائبر ٹیکنالوجی سے متعلقہ کرائم کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر فیصل آباد کے ایس ایچ اوز کو جدید اینڈرائیڈ سمارٹ فون دئیے جا رہے ہیں، جو گوگل میپ سے منسلک ہوں گے، کسی بھی وقوعہ کے ہونے کی صورت میں پولیس انویسٹی گیشن ٹیم وقوعہ سے کرائم سین کی تصاویر اور ریفرنس نمبر جاری کرے گی، جسے انٹرنیٹ کی بدولت فیصل آباد پولیس کی گوگل میپ پر چسپاں کر دیا جائے گا۔ ہر مدعی کو ایف آئی آر درج ہونے سے قبل ریفرنس نمبر جاری کیا جائے گا۔ جسے موقع پر موجود تھرمل پرنٹر کی بدولت پرنٹ کیا جائے گا، جس کے بعد قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے مدعی مقدمہ کو باضابطہ مطلع کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 392047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392047/سمارٹ-فون-کو-گوگل-میپ-سے-منسلک-کر-کے-پری-ایف-آئی-آر-اقدامات-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org