0
Sunday 15 Jun 2014 04:40

ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان میں آپریشن سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان میں آپریشن سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہر میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ سکیورٹی کے سلسلے میں ڈی ایس جی سنٹر اور کینٹ کی پشت پر واقع دریائے سندھ پر خاص توجہ دی جارہی ہے، کیونکہ دہشت گرد دریائے سندھ کے آبی راستے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں بیس مقامات پر سکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ شہر اور کچے کے علاقے میں پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے گشت شروع کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب شہر میں قائم ناکہ بندیوں کا ڈی پی او صادق بلوچ نے اچانک دورہ کرکے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سخت سکیورٹی کا مقصد شہر میں دہشت گردوں اور بارودی مواد کا راستہ روکنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 392094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش