0
Sunday 15 Jun 2014 10:31
شام کیطرح عراق میں بھی شکست تکفیری دہشتگردوں کا مقدر بنے گی

سعودیہ اقتدار کی ڈوبتی نہیا کو پار لگانے کیلئے پڑوسی ممالک میں آگ و خون کا کھیل کھیل رہا ہے، علامہ ناصر عباس

سعودیہ اقتدار کی ڈوبتی نہیا کو پار لگانے کیلئے پڑوسی ممالک میں آگ و خون کا کھیل کھیل رہا ہے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام میں ظلم و جبر کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام کی تبلیغ کرداروں سے نہ کہ تلواروں سے، تعلیمات محمدی (ص) ہمیں صحیح بات منوانے کے لئے بھی طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتی۔ شام میں شکست سے دوچار تکفیری دہشت گردوں نے اب عراق کا رخ کیا ہے، مقامات مقدسہ کا تحفظ نہ فقط عراقی عوام بلکہ عالم اسلام کی شرعی ذمہ داری ہے، نجف و کربلا تو بہت دور ان بزدل دہشت گردوں کا صفایا بغداد، تکریت اور موصل میں ہی کر دیا جائے گا،  انشاء اللہ شام کی طرح عراق میں بھی شکست تکفیری دہشت گردوں کا مقدر بنے گی، رہبر معظم کے حکم کے بعد گھروں میں بیٹھنا حرام ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرانوالہ میں سالانہ مجلس عزاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ لبنان اور شام سے بھاگے ہوئے کھسیانے بلے اب عراق میں کھمبے نوچنے پہنچے ہیں، سعودیہ اپنے اقتدار کی ڈوبتی نہیا کو پار لگانے کے لئے پڑوسی ممالک میں آگ و خون کا کھیل کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں عرب تاریخ کی بدترین شکست کے بعد آل سعود کے نمک خوار داعش کے دہشت گرد اپنی موت کی تلاش میں عراق پہنچے ہیں، عراقی قیادت خصوصاً حضرت آیت اللہ سیستانی نے مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے بروقت احکامات جاری کرکے دشمن کو مزید مشکل سے دوچار کر دیا ہے۔ عراق کے اہل سنت علماء اور عوام نے بھی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ عراق کے شیعہ ہوں یا سنی، مقامات مقدسہ کی حفاظت اور مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلک کو نہیں بلکہ دین کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے اب تک انتہائی جرات و بہادری سے داعش کے تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے، بغداد اور سامراہ کے مقبوضہ علاقوں کو بھی دشمن کے ناپاک پنجوں سے نجات دلائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت مشرق وسطٰی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے، جس میں سعودیہ سمیت، ترکی، اسرائیل اور امریکہ بھی ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 392138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش