QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر حل کرنے میں عالمی برادری رول ادا کریں، نعیم خان

15 Jun 2014 15:58

اسلام ٹائمز: مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے نیشنل فرنٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے 7 لاکھ افواج کے بل بوتے پر ریاست جموں و کشمیر کو ایک قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے اور اس ملک کے انصاف کے دعوے کشمیر میں دم توڑ بیٹھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے تئیں ہندوستان کے رویہ میں تبدیلی لانے اور مکمل فوجی انخلاء کیلئے بین الاقوامی برادری کو اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے عالمی برادری کو ریاست جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پائمالی کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی، اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس سیل کی 6ویں اجلاس کے حاشیہ پر ورلڈ مسلم کانگریس کی طرف سے منعقد ایک اجلاس سے انٹرنیت کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے نعیم خان نے پچھلی دو دہائیوں میں ریاست جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی داستان الم کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری پر اقدامات کیلئے زور دیا، مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے نعیم خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے 7 لاکھ افواج کے بل بوتے پر ریاست جموں و کشمیر کو ایک قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے اور اس ملک کے انصاف کے دعوے کشمیر میں دم توڑ بیٹھتے ہیں۔ نعیم خان نے کہا کہ ’’ہندوستانی آرمی نے پتھری بل، کونن پوشہ پوہ، سوپور اور گاوکدل جیسے قتل عام کے معاملوں میں خود کو خود ہی بے قصور قرار دیا جس سے کشمیریوں کی روح زخمی ہوکر رہ گئی‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پبلک سیفٹی ایکٹ اور ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ جیسے کالے قوانین کو یہاں حق و صداقت کی آوازوں کو دبانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے‘‘۔ ہزاروں زیر حراست گمشدگیوں کے حوالے سے نعیم خان نے کہا کہ ’’صرف 4 اضلاع میں 2730 قبروں سے 574 ایسے افراد کی اجساد برآمد ہوئی ہے جو کہ گمشدہ ہوگئے تھی‘‘، حکومت ہند کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان قبروں میں غیر ملکی جنگجو دفن ہیں، نعیم خان کا کہنا تھا کہ 2008ء سے کشمیر عوام نے ایک بار پھر پرامن جدوجہد کا سہارا لیا ہے تاہم ہندوستان کے رویہ میں کوئی فرق نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 392193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392193/مسئلہ-کشمیر-حل-کرنے-میں-عالمی-برادری-رول-ادا-کریں-نعیم-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org