0
Sunday 15 Jun 2014 23:51

گلگت بلتستان پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، چودہدری محمد یوسف

گلگت بلتستان پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، چودہدری محمد یوسف
اسلام ٹائمز۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن آل پاکستان کے مرکزی صدر میاں صابر حسین نے کہا ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف کو وفاقی پیکیج نہیں دیا گیا تو ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ فیڈرل  پیکیج تمام ہیلتھ پرسنز کا بنیادی حق ہے، یکساں سلوک روا نہیں رکھا گیا تو زیادتی ہوگی۔ ایسی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن دیامیر کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد یوسف، سیکرٹری جنرل شاہد خان خٹک کے علاوہ پنجاب، سندھ، بلوچستان خیبر پختونخواہ آزاد کشمیر کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ اراکین بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف یکجان ہوکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھے گا۔ بحیثیت چیئرمین ملک بھر کے تمام پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور گلگت بلتستان پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد خان خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ملکر ان سے درخواست کرینگے کہ گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل کریں اگر ہماری درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو پورے ملک کے ہسپتالوں میں ہڑتال کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہیلتھ پرسن کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری جنرل پیرامیڈیکل گلگت بلتستان مالک شاہ نے کہا کہ قومی قیادت کا ہمارے حق میں آواز بلند کرنا ہماری کامیابی ہے۔ صدر پیرامیڈیکل دیامر پیرداد نے کہا کہ مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان کے پیرا میڈیکل کیلئے یک جان ہونا ہمارے لیے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 392239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش