0
Monday 16 Jun 2014 09:44

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق، آسیہ اندرابی اور غلام محمد صفی کو مسلم ممالک کی عالمی تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق او آئی سی کی جانب سے ان افراد کو شرکت کے دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں، جو تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 41 واں دو روزہ اجلاس کل سے جدہ میں شروع ہو رہا ہے۔ دریں اثنا میر واعظ عمر فاروق نے او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں موثر کردار ادا کرے۔ ایک انٹرویو میں حریت رہنما نے کہا کہ او آئی سی نے کشمیریوں کی حالت زار کے متعلق حال ہی میں جو تشویش ظاہر کی ہے وہ کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ تنظیم کو اس مسئلے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے او آئی سی اور یورپی یونین کے درمیان ممکنہ تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 392320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش