0
Monday 16 Jun 2014 09:51

شمالی وزیرستان آپریشن، وزیراعظم آج قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے

شمالی وزیرستان آپریشن، وزیراعظم آج قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کو شمالی وزیرستان آپریشن سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے، وزیراعظم آج قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور شمالی وزیرستان آپریشن پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا شمالی وزیرستان آپریشن کے معاملے پر آج قوم سے خطاب کا بھی امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام ضرورری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عام لوگوں کا جانی نقصان کم سے کم ہو۔ فوج اور سویلین اداروں کے درمیان منظم رابطوں کو بھی یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 392323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش