QR CodeQR Code

اسلام میں دہشتگردوں کیخلاف صرف اور صرف جہاد کا حکم ہے

دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے فوج کو کسی فتوے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

16 Jun 2014 18:36

اسلام ٹائمز: ویڈیو لنک کے ذریعہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج کی مدد اور تعاون شرعی طور پر ہر پاکستانی پر فرض ہوچکا ہے، اسلام میں دہشتگردوں کیخلاف صرف اور صرف جہاد کا حکم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے فوج کو کسی فتوے کی ضرورت نہیں۔ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے کا نہیں فوج کا ساتھ دینے کا ہے۔ عوامی تحریک پاک فوج کے آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ صرف مجبوری کے تحت آپریشن کی حمایت کر رہی ہے۔ مذاکرات کی آڑ میں طالبان کو کروڑوں روپیہ اور ہتھیار اکٹھے کرنے کا موقع دیا گیا۔ جس طرح حکومت نے مذاکرات کا طریقہ اختیار کیا وہ اسلام اور سنت رسول کیخلاف ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مدد اور تعاون شرعی طور پر ہر پاکستانی پر فرض ہوچکا ہے، اسلام میں دہشت گردوں کیخلاف صرف اور صرف جہاد کا حکم ہے۔ اپنی وطن واپسی کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ پیدائشی طور پر پاکستانی ہیں، کوئی وطن واپسی پر نہیں روک سکتا، اگر حکومت نے آئین کیخلاف انھیں ڈی پورٹ یا گرفتار کرنا چاہا تو انھوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ مہینوں میں آنے والا انقلاب دنوں میں بھی آسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 392540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392540/دہشتگردوں-کو-ختم-کرنے-کیلئے-فوج-کسی-فتوے-کی-ضرورت-نہیں-ڈاکٹر-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org