QR CodeQR Code

پاراچنار میں پی ٹی سی ایل اکسچنچ میں خرابی، صارفین مشکلات کے شکار

16 Jun 2014 19:11

اسلام ٹائمز: دوسری جانب رابطہ کرنے پر پاراچنار ٹیلی فون ایکسچنج کے حکام نے بتایا کہ صرف نمبرز میں خرابی رہ گئی ہے جسکی بحالی کا کام جاری ہے اور زيادہ تر نمبر ز ٹھیک کردیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں محکمہ پی ٹی سی ایل لاوارث محکمہ بن گيا ہے۔ ایکسچنج ميں فنی خرابی کے باعث سینکڑوں نمبروں میں مختلف قسم خرابی سے صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے۔ پاراچنار ٹیلی فون ایکسچنج کے صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پاراچنار ٹیلی فون ایکسچنج پر آسمانی بجلی گرگئی۔ جس کے باعث ایکسچنج میں مختلف قسم مسائل پیداہوگئے اور سینکڑوں نبمرز بند ہوگئے۔ نمبر پر فون کرنےکی صورت ميں مطلوبہ نمبر کی گھنٹی نہیں بجتی۔ جس کے باعث صارفین کو کال آنے کا کوئی پتہ نہیں چلتا، صارفین نے خرابی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر پاراچنار ٹیلی فون ایکسچنج کے حکام نے بتایا کہ صرف نمبرز میں خرابی رہ گئی ہے جسکی بحالی کا کام جاری ہے اور زيادہ تر نمبر ز ٹھیک کردیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 392561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392561/پاراچنار-میں-پی-ٹی-سی-ایل-اکسچنچ-خرابی-صارفین-مشکلات-کے-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org