QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی میں شمالی وزیرستان آپریشن کی حمایت میں قراردادیں متفقہ طور پر منظور

17 Jun 2014 00:11

اسلام ٹائمز: قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے دہشتگردوں سے مذاکرات کی ہرممکن کوشش کی، دہشت گردوں کا قلع قمع وقت کی ضرورت بن گیا تھا، پوری قوم اور ارکان اسمبلی پاک فوج کے شانہ نشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت میں سندھ اسمبلی نے قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سکندر میندھرو جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی ارم عظیم فاروقی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر پاک فوج کے حق میں قراردادیں پیش کیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے دہشتگردوں سے مذاکرات کی ہرممکن کوشش کی، دہشت گردوں کا قلع قمع وقت کی ضرورت بن گیا تھا، پوری قوم اور ارکان اسمبلی پاک فوج کے شانہ نشانہ کھڑی ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ سندھ حکومت آپریشن کے باعث پیدا ہونے والے سیکیورٹی مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی بنائے۔ اسپیکر کی جانب سے ارکان کو قرارداد پر بحث کا وقت نہیں دیا گیا تاہم اس کے باوجود ایوان نے دونوں قراردایں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔


خبر کا کوڈ: 392613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392613/سندھ-اسمبلی-میں-شمالی-وزیرستان-آپریشن-کی-حمایت-قراردادیں-متفقہ-طور-پر-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org