QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کردی

پاک فوج کے ساتھ ہیں اور جاری آپریشن کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، عمران خان

17 Jun 2014 02:50

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آپریشن کے حوالے سے تحریک انصاف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، تاہم آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، جو گروپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ان سے مذاکرات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے فوجی آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا مگر آپریشن کی حمایت کرتے ہیں تاہم جو گروپ مذاکرات چاہتے ہیں ان سے یہ عمل جاری رکھنا چاہئے۔ پاک فوج کے ساتھ ہیں اور آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں لیکن حکومت سات لاکھ آئی ڈی پیز کے سلسلے میں اپنا موقف واضح کرے کہ ان کیلئے کیا پلان تیار کیا گیا ہے کیونکہ کے پی کے کی حکومت نے آپریشن کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں کی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں لیکن طالبان کے جو گروپ مذاکرات چاہتے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔ میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ آپریشن ہو رہا ہے اور آئی ایس پی آر کے ترجمان آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو تمام سیاسی قیادت کو شمالی وزیرستان آپریشن کے معاملے پر اکٹھا کرنا چاہیے تھا اور ان کو اعتماد میں لے لیتے جس طرح ماضی میں اے پی سی اجلاس بلا کر مذاکراتی عمل کیلئے اعتماد میں لیا گیا تھا اور اب حکومت ہم سے شمالی وزیرستان آپریشن میں مدد چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں لیکن حکومت سات لاکھ آئی ڈی پیز کے سلسلے میں اپنا موقف واضح کرے کہ ان کیلئے کیا پلان تیار کیا گیا ہے کیونکہ کے پی کے کی حکومت نے آپریشن کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 392638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392638/پاک-فوج-کے-ساتھ-ہیں-اور-جاری-ا-پریشن-کی-کامیابی-کیلئے-دعاگو-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org