0
Tuesday 17 Jun 2014 06:05

علامہ افتخار نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے لئے خدمات پر خراج تحسین

علامہ افتخار نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے لئے خدمات پر خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ افتخار حسین نقوی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے فلاحی منصوبوں پر بات کی گئی۔ گورنر پنجاب سے ٹرسٹ کے زیر اہتمام دور دراز دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نادار بچیوں کی شادی، کالج اور مدارس کے قیام اور صحت کے عظیم الشان منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ امام خمینی ٹرسٹ کے تمام منصوبے دکھی انسانیت کے لئے امید کا پیغام ہیں۔ گورنر پنجاب نے مذہبی ہم آہنگی کے لئے چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ کی خدمات کو بھی سراہااور کہا کہ موجود نازک دور میں مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا عظیم قومی خدمت اور وقت کا تقاضاہے۔
خبر کا کوڈ : 392651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش