QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان سے 61 ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی

17 Jun 2014 09:40

اسلام ٹائمز: فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالوں کی سہولت کے لیے نیم قبائلی علاقے بکاخیل میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں آئی ڈی پیز کی رہائش کے لیے خیمے نصب کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے مئی کے آواخر سے اب تک 61 ہزارسے زائد افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہے۔ جن کی سہولت کے لیے نیم قبائلی علاقے بکاخیل میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں آئی ڈی پیز کی رہائش کے لیے خیمے نصب کئے گئے ہیں۔ اس کیمپ میں پانی، خوراک اور بجلی کی فراہمی کے لیے جرنیٹر کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی روایات کی وجہ سے ابھی تک ایک خاندان نے بھی کیمپ میں رہائش اختیار نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 392662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392662/شمالی-وزیرستان-سے-61-ہزار-زائد-افراد-کی-نقل-مکانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org