0
Tuesday 17 Jun 2014 12:50
وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو آئی ڈی پیز کی مالی معاونت فراہم کی ہدایت

ضرب عضب جاری، شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث آرمی چیف کا دورہ سری لنکا ملتوی

دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے شمالی وزیرستان کے اردگرد فوج تعینات
ضرب عضب جاری، شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث آرمی چیف کا دورہ سری لنکا ملتوی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے آٹھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، وزیراعظم نے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کیلئے وزارت خزانہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ آرمی چیف نے آپریشن کے باعث دورہ سری لنکا ملتوی کر دیا۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ''ضرب عضب'' جاری ہے، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میر علی کے علاقے خوشحالی اور کھجوری میں شدت پسندوں کے آٹھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے میر علی، میران شاہ اور دتہ خیل سمیت دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے شمالی وزیرستان کے اردگرد فوج تعینات ہے جبکہ علاقے کی مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ کو بھی آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشن کے باعث سری لنکا کا دورہ ملتوی کر دیا۔ آرمی چیف نے چار روزہ دورے میں سری لنکا کی سیاسی اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے آج سری لنکا کے 4 روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہونا تھا۔
خبر کا کوڈ : 392711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش