QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا یوم سوگ کا اعلان

طاہرالقادری کے کارکنوں کے قتل کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

17 Jun 2014 20:40

اسلام ٹائمز: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کی حکومت کیخلاف سازش اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک طرف طالبان دوسری جانب پنجاب حکومت دہشت گردی کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں طاہر القادری کے کارکنوں کے قتل کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے احتجاجاً واک آوٹ کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی۔ خورشید شاہ کہتے ہیں ہم تو جمہوریت کو بچانے کےلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، کیا نون لیگ اسی طرح جمہوریت بچائے گی کہ بےگناہ لوگوں کا خون بہایا جائے۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کی حکومت کیخلاف سازش اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک طرف طالبان، دوسری جانب پنجاب حکومت دہشت گردی کر رہی ہے، حکومت خود ہی منصف اور خود ہی وکیل بنی ہوئی ہے، کس کے ہاتھ پر لہو تلاش کریں۔ اگر طاہرالقادری جلسہ کرتے تو کون سی قیامت آ جانی تھی، پرامن جلسے جلوس کرنا سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا کہ نہتے کارکنوں پر گولیاں برسانا قابل مذمت ہے، آج جو کچھ لاہور میں ہوا ہے اس سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، منہاج القرآن کے کارکنوں نے کہیں بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا لیکن پنجاب پولیس نے پاکستان کے دل لاہور کو زخمی کیا ہے۔ کل پورے ملک میں نون لیگ کے اس اقدام کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 392792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392792/طاہرالقادری-کے-کارکنوں-قتل-کیخلاف-تمام-اپوزیشن-جماعتوں-کا-قومی-اسمبلی-سے-واک-آوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org