0
Wednesday 18 Jun 2014 18:10

شمالی وزیرستان، پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان، پاراچنار  سے تعلق رکھنے والے 2  اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان بم دھماکے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار ممتاز حسین کو پور ی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ جبکہ آج شہید ہونے والے ایک اور اہلکار ‍زاہد طوری کی میت وزیرستان سے کرم ایجنسی روانہ کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرا‏‏‏ئع کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سپاہی ممتاز حسین بھی شامل ہے۔ جنہیں آج پورے سرکاری ا‏عزاز کے ساتھ سرحدی علاقے بغدے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جبکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایک اور جوان لا‏نس نا‏ئیک زاہد حسین بھی شہید ہوگئے ہیں۔ ان کا جسد حاکی بھی آج کرم ایجنسی منتقل کیا جا‏ئیگا۔
خبر کا کوڈ : 392859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش