0
Tuesday 17 Jun 2014 19:51

تحریک طالبان و دیگر دہشتگرد تنظیموں کیجانب سے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ تیار

تحریک طالبان و دیگر دہشتگرد تنظیموں کیجانب سے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ تیار
اسلام ٹائمز۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے شمالی وزیرستان میں کئے جانے والے آپریشن کے رد عمل میں کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے حکومت سندھ اور ڈی جی رینجرز کو ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز انتہائی اہم ہیں، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر انتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے عناصر نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے ردعمل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ میں اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان انتہا پسندوں کا ہدف کراچی میں ایئرپورٹ، سیکیورٹی فورسز، نجی ایئرلائنزکے دفاتر، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور ان سے ملحقہ آئل ریفائنریز، سرکاری املاک، ریلوے اسٹیشنز، پولیس، رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں و انٹیلیجنس اداروں کے دفاتر، اہم مقامات، غیر مسلموں کی عبادت گاہیں اور نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 392919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش