QR CodeQR Code

سانحہ لاہور، پولیس نے فائرنگ کے جواب میں گولیاں چلائیں، وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش

17 Jun 2014 21:56

اسلام ٹائمز: حساس اداروں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رات کے پچھلے پہر پولیس کے دستے بیریئر ہٹانے پہنچے تو نوجوانوں نے پتھراؤ کیا۔ پولیس مزاحمت کیلئے تیار نہیں تھی اس لئے پیچھے ہٹ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور واقعہ کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کر دی گئی۔ حساس اداروں کے مطابق طاہرالقادری کی ٹیلی ویژن تقریر نے لوگوں کو مشتعل کیا۔ واقعہ سے پہلے مظاہرین میں اسلحہ اور ڈنڈے بھی تقسیم کئے گئے۔ حساس اداروں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رات کے پچھلے پہر پولیس کے دستے بیریئر ہٹانے پہنچے تو نوجوانوں نے پتھراؤ کیا۔ پولیس مزاحمت کیلئے تیار نہیں تھی اس لئے پیچھے ہٹ گئی۔ اس دوران مزید اساتذہ اور طلباء بھی موقع پر پہنچ گئے۔ طاہر القادری کی ٹی وی پر تقریر نے انہیں مزید مشتعل کر دیا۔ کارکنوں میں باقاعدہ طور پر اسلحہ اور ڈنڈے بھی تقسیم کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صبح پولیس کے تازہ دم دستوں نے دوبارہ کارروائی کی تو شدید مزاحمت کی گئی۔ بنکر سے پولیس پر فائرنگ بھی ہوئی اہلکاروں نے اپنے دفاع میں گولیاں چلائیں واقعہ میں آٹھ افراد جاں بحق اور اہلکاروں سمیت نوے زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور ایم پی بتیس گن بھی برآمد کی ہے جبکہ اسلحہ کی بھاری مقدار ابھی بھی وہاں موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 392937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392937/سانحہ-لاہور-پولیس-نے-فائرنگ-کے-جواب-میں-گولیاں-چلائیں-وزیراعظم-کو-ابتدائی-رپورٹ-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org