QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن، وزیراعلیٰ پنجاب کو برطرف کرکے گرفتار کیا جائے، معصوم نقوی

17 Jun 2014 22:07

اسلام ٹائمز: جے یو پی نیازی گروپ کے سربراہ کا ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں موجود طالبان کے ساتھی وزرا کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ہضم نہیں ہو رہا اس لئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر چڑھائی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے وزیر اعلٰی پنجاب کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی برطرفی اور میاں شہباز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جے یو پی نیازی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے منہاج القرآن کے شہدا کے لواحقین اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں موجود طالبان کے ساتھی وزرا کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ہضم نہیں ہو رہا اس لئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر چڑھائی کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان جیسے لوگ دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی خود ایلیٹ فورس کے 2000 اہلکار اپنی سکیورٹی پر تعینات کرنے کے بعد بھی فوج سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں تو طالبان کے خلاف فتویٰ دینے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو سکیورٹی کی کیوں ضرورت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 392940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392940/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-وزیراعلی-پنجاب-کو-برطرف-کرکے-گرفتار-کیا-جائے-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org