QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے یک رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل

17 Jun 2014 22:37

اسلام ٹائمز: نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امتیاز احمد خواجہ نے جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا ہے جو ماڈل ٹاؤن واقعہ کی تحقیقات کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ تصادم میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امتیاز احمد خواجہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست پر ماڈل ٹاؤن واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے ایک رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل کمیشن ماڈل ٹاؤن واقعہ کے اسباب اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا۔ واضح رہے کہ آج لاہور میں پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں حق اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے میں ذمہ داری ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کی بھی پیشش کی ہے۔ امتیاز علی خواجہ نے آج ہی نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا حلف اٹھایا تھا اور نئی تعیناتی پر ان کا یہ پہلا اقدام ہے۔


خبر کا کوڈ: 392947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392947/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-کی-تحقیقات-کے-لئے-یک-رکنی-جوڈیشل-کمیشن-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org