QR CodeQR Code

کراچی، پولیس اور رینجرز کی کاروائی میں تحریک طالبان کا اہم دہشت گرد ہلاک

18 Jun 2014 03:01

اسلام ٹائمز: ماڑی پور مشرف کالونی میں ہلاک ہونیوالے دہشت گرد سے اسلحہ کے علاوہ ایک فہرست بھی برآمد ہوئی ہے جس میں فیصل رضا عابدی، حیدر عباس رضوی، فاروق ستار اور بشیر خان ہٹ لسٹ پر تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس اور رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڑی پور کی مشرف کالونی میں دہشت گردوں کے خلاف انتہائی اہم آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ میں تحریک طالبان پاکستان، مولوی خالد گروپ کا انتہائی اہم دہشت گرد زوہیر ہلاک ہوگیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق دہشت گرد شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا اور اس نے سکیورٹی فورسز کے پندرہ جوانوں کو شہید کیا تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ کے علاوہ ایک فہرست برآمد ہوئی۔ جس میں فیصل رضا عابد، حیدر عباس رضوی، فاروق ستار اور بشیر خان سمیت متعدد سیاسی و مذہبی اکابرین کے نام شامل تھے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق برآمد ہونیوالی فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کا یہ دہشت گرد گروپ ان سیاسی و مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 392975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/392975/کراچی-پولیس-اور-رینجرز-کی-کاروائی-میں-تحریک-طالبان-کا-اہم-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org