0
Wednesday 18 Jun 2014 21:46

ملتان، پولیس نے دو ہفتے زیرحراست رہنے والی جرمن سیاح خاتون سے معافی مانگ لی

ملتان، پولیس نے دو ہفتے زیرحراست رہنے والی جرمن سیاح خاتون سے معافی مانگ لی

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان کے قصبہ سخی سرور سے گرفتار ہونے والی جرمن خاتون کو پولیس نے دو ہفتے تک زیرحراست رکھنے پر اس سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس خاتون کو مبینہ طور پر ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔ جرمن سیاح خاتون کے وکیل نے بتایا کہ کم لارا شدیئر کو 16 مارچ کو قصبہ سخی سرور سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ حضرت سخی سرور کے عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے گئی تھی۔ پولیس افسر رانا محمد آصف کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے اس قصبے میں جانے کی خصوصی اجازت نہیں لی تھی جو غیر ملکیوں کیلئے حاصل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اس ضلع میں یورینیم پروسیسنگ کی تنصیبات واقع ہیں۔ وکیل آصف سعید نے بتایا کہ جرمن سفارتخانے کے رابطہ کرنے پر انہوں نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا، عدالت نے جرمن خاتون کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو اس سے معذرت کرنے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ وہ آئندہ محتاط رہے۔ وکیل نے بتایا کہ جرمن خاتون کا ویزا 4 اپریل کو ختم ہو رہا ہے اور وہ آج یا کل اپنے وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 393217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش